رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج سے شروع ہوگا جہاں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،2500سے زائد پولیس ا ہلکا ر،2200لٹھ بردار تبلیغی کارکنان ڈیوٹی سرانجام دینگے،تبلیغی اکابرین رائیونڈ پنڈال پہنچ گئے-
*عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ
*ماشاءاللہ بیرون ملک کے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ❤* pic.twitter.com/pYRed9zSNJ
— علمائے دیوبند میڈیا ™️ (@Ulame_Deoband) November 2, 2022
اجتماع گاہ جانیوالے راستوں پر عبادت گزاروں کی حفاظت کی غرض سے 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں،اس کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں 10 ہزار سے زائد غیر ملکی مہمان پہنچ چکے ہیں، جن کی اجتما ع کے اختتام تک تعدا د 50ہزا ر سے زائید متوقع ہے،پنڈا ل کے اطراف میں ڈولفن، اور ایلیٹ فورسز کی گاڑیاں دن رات گشت پر مامور کردی گئی ہیں
سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شرکت کے لئے آنے والے پنجاب حکومت کے مہمان ہیں اور ان افراد کی کھلے دل سے مہمان نوازی کریں گے۔بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/MzoxVOIZvS
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 1, 2022
اجتماع کے آخری روز رائیونڈ مسافروں کی سہولت کی غرض سے شٹل ٹرین چلائی جائیگی،عالمی اجتماع کے پیش نظر محکمہ صحت نے منی ہسپتال قائم کرنے کیسا تھ ڈسپنسریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،پنجاب حکومت کے تمام اداروں کے امدادی کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے جہاں شرکائے اجتماع کی نگرانی کی جائیگی-پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے
https://twitter.com/SaqibmughalH/status/1588113921801584644
اجتماع میں شریک افراد کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اس کے علاوہ شرکاء کو تیار کھانا مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینز قائم کردی گئی ہیں جہاں نماز کے اوقات کے علاوہ سستاکھانا دستیاب ہوگا،اجتماع کے پہلے روز 2لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔اجتماع کے آخری روز دعا ہوگی اور پھر دنیا بھر سے آئے افراد اپنے اپنے علاقوں شہروں اور ملکوں کو واپس لوٹ جائیں گے –