سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو انصاف کے حصول کے لیے خط تحریر کردیا -ارشد شریف کی والدہ نے خط میں تحریر کیا کہ ارشد شریف کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے ،ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے شہید بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت

 

اوربددیانتی سے بچایا جائے ، اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں ۔شہید کی وادہ نے عمر عطا بندیال سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اسرعا بھی کردی اب اس بات کا واضح امکان پید اہوگیا ہے کہ عدالت � ان کی خواہش کا مان رکھے گی اور انہیں انصاف دلوانے کی پوری سعی کرے گی –
انھوں نے پاکستان کے نظام پر ہی انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اس بار میرا خط بیٹے کے خط کی طرح سرد خانے کی نذر نہیں ہوگا،شہدا کے اہلخانہ ، صحافی برادری کا غم و غصہ فراہمی انصاف سے ہی کم ہو گا،خط میں مزید کہا گیاہے کہ کینیا کی پولیس نے 3 سے 4 بار اپنا موقف تبدیل کیا،تحقیقاتی ٹیم کی روانگی سے قبل وفاقی وزرا نے من گھڑت کہانیاں بنائیں ۔

 

 

والدہ ارشد شریف نے کمیشن کی تشکیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا،ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ارشد شریف دبئی پہنچے توتسلی تھی اب خطرے سے باہر ہے ۔خدا کرے کہ اس دکھیاری ماں کو انصاف ملے گا جس کے 2 بیٹے وطن پر قربان ہوگئے ہیں –