مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپناایک خواب شئیر کیا ہے جس کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جویریہ صدیق اپنا خواب سنا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرہ کیا جارہاہے
صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے خواب میں کس شخصیت کی زیارت کی اور صحافی کی خواہش کیا تھی ؟ سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو وائرل https://t.co/7Im0gC71XM
— Start pakistani (@PakistaniStart) November 2, 2022
اگرچہ شہید کی بیوہ نے ان بزرگ ہستی کا چہرہ نہیں دیکھا صرف ان کا روشن وجود دیکھا ہے آڈیو میں جویریہ صدیق کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”ارشد کی خواہش پوری ہو، لانگ مارچ کامیاب ہو ، لوگوں کو چاہیے کہ ارشد کو خراج تحسین پیش کریں اور وہاں پر جائیں ۔
صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے خواب میں کس شخصیت کی زیارت کی اور صحافی کی خواہش کیا تھی ؟ سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو وائرل https://t.co/xh08awW6yz
— ModXpress (@ModXpresss) November 2, 2022
جویریہ اپنا خواب سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”خواب میں ان بزرگ کا چہرہ اقدس نظر نہیں آیا مجھے صرف ان کا کا ہاتھ نظر آتاہے ، نور آتاہے وہ زرہ بکتر میں تھے ، پرانے زمانے کے جنگوں کے کپڑوں میں تھے ، انہوں نے اپنی تلوار ارشد کو دی اور جب ہاتھ ارشد پر رکھا تو وہ اُجلے ہو گئے ، ان کا چہرہ ، کپڑے چمکنے لگے روشنی اتنی زیادہ ہوگئی کہ مجھے آنکھیں بند کرنی پڑیں۔اس پر لوگوں نے اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ آپ نے جو حلیہ بیان کیا ہے وہ مشہور صحابی رسول ﷺحضرت خالد بن ولیدؓ ہیں۔