عمران خان اور تحریک انصاف جنھوں نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے دن 2 بجے شروع کیا تھا اور جسے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا لوگوں کی بھرپور شمولیت کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا روٹ بدلنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور اب عمران خان نے نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کرد یا – جس کے مطابق تحریک انصاف آئندہ اتوار کے روز جہلم پہنچے گی۔
لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی ،، کون کونسے سے شہر میں آزادی مارچ نہیں جائے گا
آزادی مارچ کے روٹس میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب لانگ مارچ سیالکوٹ ،ڈسکہ اور سمبڑیال نہیں جائے گا بلکہ سیدھا گجرات اور پھر سرائے عالمگیر سے ہوتے ہوئے جہلم جائے گا pic.twitter.com/DpIRqJivk4
— Irfan Jamil Dogar (@sidjournalist) November 1, 2022
عمران خان آج کا مارچ چن دا قلعے سے شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے جبکہ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گھکڑ منڈی ہر اختتام پذیر ہوگا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری۔آزادی مارچ اب راہوالی ،گکھڑ منڈی اور وزیر آباد سے ہوتے ہوئے قافلہ جمعرات کو گجرات پہنچے گا۔ڈسکہ اور سیالکوٹ کو روٹ سے نکال دیاگیا#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ #ImranKhanLongMarch pic.twitter.com/kGDVnvxyk1
— Zeeshan Mughal (@imZeeshanMughal) November 1, 2022
جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا، جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک آزادی مارچ سفر کرے گا ا۔اس کے علاوہ ہفتے کے روز آزادی مارچ کھاریاں سے شروع ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گااوراتوار کے روز سرائے عالمگیر سے جہلم پہنچے گا۔