کل ایک نامور صحافی طارق متین نے اپنے وی لاگ میں ایک عجیب بات کردی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حمایت کرنے والے ایک مشہور و معروف شخص کو طاقت ور حلقوں کی جانب سے آمادہ کیا جارہاہے کہ وہ عمران خان کے خلاف لب کشائی کریں تاکہ خان کی مقبولیت کم ہو – طارق متین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میںآپ ایک اہم شخصیت کو فیصل واڈا کی طرح عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتا دیکھیں گے ۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ چار،پانچ دنوں میں ایک اہم شخصیت پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے –
اس شخصیت کو رام کرنے کیلئے ان کے پاس کافی کچھ ہے ،کہا جائے گا ہم نواز شریف سے سزا پر معافی مانگتے ہیں ، عمران خان لایا گیا تھا یہ .." کونسی اہم شخصیت پریس کانفرنس کرنے والی ہے ؟ طارق متین کا انکشاف@tariqmateen #ImranKhan #NawazSharifhttps://t.co/lHe4AyGhHU
— Siasat.pk (@siasatpk) October 31, 2022
ان کا کہناتھا کہ انہیں کہا جارہا ہے طارق متین نے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ میرے پاکستانیوں آنے والی پریس کانفرنس کو بھی دھبڑ دھوس کرنے کیلئے اسی طرح تیار ہوجاؤ جیسے اپ نے فیصل واوڈا کو ناک آؤٹ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی آپکا مقابلہ اس طاقت سےہے جو آپکو غلام دیکھنا چاہتی ہے ڈٹ جاناہے اس بار بھی ہمیشہ کی طرح یہ نظام ہار رہا ہے آپکے سامنے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم شخصیت کو منا یا جا رہا ہے ،وہ شخصیت کہے گی عمران خان 2018میں مقبول نہیں تھا لیکن اس کو لانچ کیا گیا ، بڑا بنا یا گیا ۔طارق متین نے دعویٰ کیا کہ وہ شخصیت پریس کانفرنس میں کہے گی کہ عمران خان کو ہم نے لانچ کیا اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔
https://twitter.com/GulKhattak20/status/1587038394223398912
اس کے بعد ایک اور صحافی�اجمل جامی نے بھی طارق متین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کسی شہاب ثاقب کا ذکر کردیا تو یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی سابقہ جج کو اس مقصد کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے یا انہیں کہا جارہا ہے کہ آپ اس پر گفتگو کعریں اب دیکھن ایہ ہے کہ یہ جسٹس ان کے آگے ہتھیار ڈالتے ہیں یا خان کے ساتھ بدستور اظہار یکجہتی جاری رکھتے ہیں اس کے لیے ہمیں 4 نومبر تک انتطار کرنا پڑے گا –