وفاقی حکومت نے اسلام اباد کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا لیے پاکستان کی تاریخ میں اسلام آباد کے ریڈزون میں بھی اضافہ کردیا گیا –
حکومت نے اسلام اباد میں دفعہ 144نافذ کر نے کا ا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دیدی،
ریڈ زون میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے جائیں گے pic.twitter.com/R6RVZ3t8cg
— Aqeel Ahmed (@aqeelehmedd) October 31, 2022
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ریڈزون میں زیرپوائنٹ، مارگلہ روڈ، تھرڈ روڈ، نیلور روڈ اور اتاترک ایونیو کو بھی شامل کرلیا –
اس کے علاوہ ،کشمیر چوک، مری روڈ، یونیورسٹی روڈ بھی ریڈزون کا حصہ قرار دیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں توسیع کیوں کی گئی ہے؟ pic.twitter.com/n6xGRYEkKk
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 31, 2022
اب تحریک انصاف ان ایریاز میں پڑاؤ نہیں ڈال سکیں گے اور جلد ہی اسلام آباد میں پاک فوج کو بھی جلد تعینات کردیا جائے گا
تاکہ اس شہر کی اہم عمارتوں کو محفوظ بنا یا جاسکے -ان میں پارلیمنٹ ،عدالتیں ،امیبسیڈرز انکلیویز ،،پی ٹی وی او ر دوسری سرکاری عمارات شامل ہیں-