پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر اور ایم این اے کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا – فیصل واوڈا نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل پی ٹی ائی کے خلاف زہر اگلا تھا اور اس کے لیڈرز پر بے بنیاد الزامات عائید کیے تھے مگر اس کی اس تقریر پر عوام نے اسے آڑے ہاتھوں لیا اور اس پر سوشل میڈیا میں بے انتہا تنقید ہوئی -جس کے بعد عوام کے مطالبے پر پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی کی جانب سے فیصل واوڈا کوشوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا،شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیاگیا تھا،جواب جمع نہ کرانے پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل واڈا کو پارٹی سے نکال دیا، فیصل واڈا نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/tRd4tM5jKM
— Mansoor Ahmad🇵🇰 (@Mansoor_Ahmad2) October 29, 2022
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے لانگ مارچ میں خون خرابے کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر ان سے جواب طلب کیاگیاتھا سب سے زیادہ خچرناک بات یہ تھی کہ انھوں نے ارشد شریف کے قتل کا شبہ اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں پر لگادیا تھا ۔