چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے میں سابق چیف جسٹس کو ایک مسجد میں دوران نماز شہید کردیا گیا تھا -جس کے بعد ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنےاکا سلسلہ شروع کیا گیا –
پولیس انتہائی کمال مہارت سے ملزمان تک پہنچ گئی اطلاعات کے مطابق خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قاتل کو گرفتار کرلیا –
سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتارhttps://t.co/fcI28ELXEt pic.twitter.com/fq012EKqFo
— Daily Ummat (@Dailyummat) October 29, 2022
خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ قاتل نے متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔جس نے اس بات کا بھی بتایا کہ اس نے کس کے حکم پر یہ اس نے یہ ظالمانہ فعل کیا –
دہشتگرد نے اعتراف کیاکہ اس قتل میں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے ایک ہمسایہ ملک سے احکامات ملے تھے ۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، قتل کے احکامات ہمسایہ ملک ایران میں موجود تنظیم کے کمانڈر نے دیئے تھے. اب پھر کچھ لوگوں کا رونا شروع ہو جاے گا کہ یہ تو مسنگ تھا، یہ تو معصوم ہے فلاں ہے۔ بھائی16 لوگوں کا خون ہے اس کے سر پر pic.twitter.com/4pSKAPDZ27
— Muhammad Ibrahim (@ibrahimAzai) October 29, 2022
سی ٹی ڈی نے کہاکہ دوران تفتیش ملزم نے مزید بھی دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا، سابق چیف جسٹس کے قتل کے خلاف اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بھی بنایاگیا۔