عمران خان کی مقبولیت اس وقت کس اوج کمال پر ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف کے فوکل پرسن میڈیا ٹیکنالوجی یایہ کہ لیں کہ حکومت کے اوپننگ بیٹسمین احمد جواد نے یہ کہ کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کہ پاکستانی عوام کی خان سے والہانہ محبت نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کے آج مستعفی ہونےو الے فوکل پرسن برائے میڈیا و ٹیکنالوجی احمد جواد نے کہا کہ یہ حقیقت ہے روزانہ 17 ہزار بچے 18 سال کے ہو رہےہیں –
وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ بے بس ہیں فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں میں مزید آپکا فوکل پرسن نہیں رہ سکتا. نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں. ارشد شریف کا نا حق قتل ہوا.
میں فوکل پرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں. ملک کا وزیراعظم کوئی بھی ہو فیصلے کوئی اور کرتا ہے..
احمد جواد pic.twitter.com/XLF30dxqMz
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) October 28, 2022
ان میں سے 90 فیصد عمران خان کے نظریات کے ساتھ ہیں۔جب حکومت کے اس قدر قریب رہنے والا شخص اس بات کو محسوس کرلے تو سمجھ جائیں کہ عام انسان کی محبت کا کیا عالم ہوگا جسے اپنے مستقبل کا واحد نجات دہندہ سمجھنے لگے ہیں اس میں ایک بڑی وجہ اس حکومت کی وہ پالسیاں ہین جس کی وجہ سے صرف 6ماہ کے کم ترین عرصے میں ہی عوام پی ڈی ایم سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف کی جانب دیکھنے لگی ہے –
https://twitter.com/p4pakipower/status/1585867330646675457
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد جواد نے حکومت کو ایک نہایت سخت پیغام بھی بھیجا ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک اور پارٹی کو اب نہ آپ روک سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ادارہ ۔ اختلاف رائے اپنی جگہ مگر نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے ۔ فیصلہ ملک کے عوام کو کرنے دیں ۔یہ یاد رہے کہ احمد جواد نے اس سے پہلے پی ٹی آئی سے بھی 20 سال کی رفاقت کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا -�� ��� ��� ��