عمران خان کی مقبولیت اس وقت کس اوج کمال پر ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف کے فوکل پرسن میڈیا ٹیکنالوجی یایہ کہ لیں کہ حکومت کے اوپننگ بیٹسمین احمد جواد نے یہ کہ کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کہ پاکستانی عوام کی خان سے والہانہ محبت نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کے آج مستعفی ہونےو الے فوکل پرسن برائے میڈیا و ٹیکنالوجی احمد جواد نے کہا کہ یہ حقیقت ہے روزانہ 17 ہزار بچے 18 سال کے ہو رہےہیں  –

 

 

ان میں سے 90 فیصد عمران خان کے نظریات کے ساتھ ہیں۔جب حکومت کے اس قدر قریب رہنے والا شخص اس بات کو محسوس کرلے تو سمجھ جائیں کہ عام انسان کی محبت کا کیا عالم ہوگا جسے اپنے مستقبل کا واحد نجات دہندہ سمجھنے لگے ہیں اس میں ایک بڑی وجہ اس حکومت کی وہ پالسیاں ہین جس کی وجہ سے صرف 6ماہ کے کم ترین عرصے میں ہی عوام پی ڈی ایم سے ناطہ توڑ کر تحریک انصاف کی جانب دیکھنے لگی ہے –

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد جواد نے حکومت کو ایک نہایت سخت پیغام بھی بھیجا ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک اور پارٹی کو اب نہ آپ روک سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ادارہ ۔ اختلاف رائے اپنی جگہ مگر نئے انتخابات کا اعلان کریں ورنہ بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے ۔ فیصلہ ملک کے عوام کو کرنے دیں ۔یہ یاد رہے کہ احمد جواد نے اس سے پہلے پی ٹی آئی سے بھی 20 سال کی رفاقت کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا -�� ��� ��� ��