آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی جوابی پریس کانفرنس کرڈالی اور کہا کہ عمران خان تو خود جلسوں میں بھی یہ کہ چکے ہیں کہ ملک کو مجھ سے زیادہ فوج کی �ضرورت ہے آپ لوگوں کے پاس طاقت اور وسائل ہیں اس لیے آپ اپنا کردار ادا کریں اسد عمر نے ایک اور بات بھی کی اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی صرف فوج کی ہی نہیں قوم کی بھی ذمہ داری ہے ، اگر کہیں پر کچھ پریشانی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے فکر مند ہیں تو یہ سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، دیکھنا ہوگا کہ جو محب وطن پاکستانی ہیں ، جو فوج کا دفاع کرتے آئے ہیں ،
نون لیگ کی قیادت اور آصف زرداری نے فوج کے خلاف جو کچھ کہا ہے اگر میں اُسے بیان بھی کرنے لگوں تو آواز بند کردی جاتی ہے، اسد عمر pic.twitter.com/AVOvyghxtC
— Ans (@PakForeverIA) October 27, 2022
آزاد پاکستان کاوجود چاہتے ہیں ، بیرونی سازش میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں ، وہ آج کیوں سوال پوچھ رہے ہیں، اس پر سوچ بچار کی ضرورت ہے ، یہ اہم ضرورت ہے ، شائد آپ کو نظر آئے کہ کچھ غلطی اداروں سے بھی ہوئی ہو ۔ان کا کہان ےتھا کہ اگر پاکستانی ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہین تو ہر کسی کو قابل قبول ہے مگر اگر ہمیں یہ محسوس ہوا کہ ہمارے ملک کے فیصلے باہر کے حکم پر ہورہے ہیں تو انتشار پھیلے گا اور ہم ایسے فیصلے ہرگز قبول نہیں کریں گے
’’پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کا احترام کیا جائے‘‘۔اسد عمر#WeTrustImranKhan pic.twitter.com/JI9Je8uQqR
— PTI Bahawalpur (@PTIOfficialBWP) October 27, 2022
اسد عمر نے کہا کہ آج فوج کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نفرتوں کی وجہ سے ٹوٹا ہے ، یہ بات درست ہے مگر کیا یہ سوچا کہ نفرتیں پیدا کیوں ہوئیں ؟ ۔ ایسا اس لئے ہوا کہ عوام کی خواہشات پر عمل نہیں کیا گیا، عوام کی اکثریت کی رائے کو کچلنے کی کوشش کی گئی ، فیصلے تو ملکوں کی سلامتی کو اس وقت خطرات لاحق ہوتے ہیں جب جمہوریت کی بجائے طاقت کی بنیاد پرریاست کے امور چلانے اور اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے