پاکستانی قوم کس قدر مہمان نواز رحمدل اور اچھی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کل اشرف شہید اور ارشد شریف کی والدہ نے قوم سے اپنے بیٹے کو پھولوں میں لاد کر قبرستان تک لے جانے کی کوشش کی تو آج پنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے پورے گھر کو ہی پھولوں سے سجا دیا -سینئر صحافی ارشد شریف کے والدہ کی خواہش پر شہریوں نے ارشد شریف کے گھر کے باہر پھولوں کے ڈھیر لگا د یے۔
ارشد شریف کے سفر آخرت کےلئے شایان شان انتظامات، گھر کے باہر پھول ہی پھول۔ pic.twitter.com/prWicsbZcT
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) October 27, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول ارشد شریف کے گھر کے باہر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں بچھا رکھی ہیں، اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے کہاگیا تھا کہ “میں چاہتی ہوں میرے بیٹےکا اچھا جنازہ ہو، پھولوں سےلدا ہو چھوٹی سی درخواست ہے میرے بیٹے کا آخری سفر اچھا ہو”-گھروں میں بیٹھے لوگ اور بالخصوص خواتین یہ ویڈیو دیکھ کر دھاڑٰیں مار مار کر رونے لگے –
ارشد شریف کے سفر آخرت کےلئے شایان شان انتظامات، گھر کے باہر پھول ہی پھول۔#ArshadSharifShaheed pic.twitter.com/GgrN2EMWfv
— Husnain Ali (@Ch_Husnainpti) October 27, 2022
کاش اقتدار میں بیٹھے لوگ اس عوام سے باتیں چھپانے کی بجائے سارا سچ بیان کرتے رہتے تو آج پاکساتان دنیا کے ترقی ترین ممالک کی صف میں سب دنیا کو نظر آتا -مگر اس قوم سے ملک کا وسیع تر مفاد کا نام دے کر سب کچھ چھپایا جاتا رہا اور پاکستان کے اس حال تک پہنچنے کی بڑی وجہ یہی ہے –