شکار کی غرض سے کراچی آئے عربی شہزادے کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس میں شہزادہ بری طرح زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا -ٹریفک پولیس کی اطلاع کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو سیکشن پر عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ عرب شہزادے کی گاڑی جامشورو سے سیہون کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا۔حادثے میں گاڑی بھی بری طرح تباہ ہوگئی –
انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں عرب شہزادہ زخمی
کراچی: سندھ میں انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو سیکشن پر عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ عرب شہزادے کی گاڑی جامشورو سے سہون کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے…
— #Daily Alanpur News HD Social Network (@AlanpurNews_HD) October 26, 2022
انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں عرب شہزادہ زخمی https://t.co/UxfW0fekfg
— Starptv2 (@Starptv2) October 26, 2022
موٹر وے پولیس کے مطابق سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے وقت عرب شہزادے کی گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آیا تھا جہاں اس کی گاڑی کو یہ حادثہ پیش آگیا –