میاں محمد نواز شریف مریم نواز اور کے قریب سمجھے جانے والے ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے اقتدار میں ہونے کے باوجود بے اختیار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔وہ اس سے قبل بھی اداروں کے خلاف سخت بیان دینے کی وجہ سے مشکل میں رہے ہیں
کل شپ ایک نیشنل ٹی وی چینل پر ایک مشہور صحافی نے جب ایک کانفرنس میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ان سے سوال کیا اور سینئر صحافی حامد میر نے “عاصمہ جہانگیر کانفرنس” میں پیش آنے والے واقعہ پر بلاول بھٹو کے الفاظ سنائے ، جہاں کچھ لوگ علی وزیر کی رہائی کیلئے نعرے بازی کر رہے تھے
اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی “بے اختیار ہیں”: لیگی رہنما جاوید لطیف https://t.co/ASPoWK14w0
— ASIAN NEWS FEED (@anfnews) October 25, 2022
تو وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر روک کر کہا کہ “بھائیو ! باہر جا کر ان کے سامنے احتجاج کرو جو اسے رہا کرسکتے ہیں ، حامد میر نے یہ الفاظ سنانے کے بعد جاوید لطیف سے سوال کیا کہ عمران خان بھی کہتے ہیں کہ “جب وزیر اعظم تھا تو اختیار کسی اور کے پاس تھا اب بلاول بھٹو بطور وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں کہ علی وزیر کو کوئی اور چھوڑ سکتا ہے میں نہیں “، تو کیا آپ بھی اقتدار میں ہوتے ہوئے بے اختیار ہیں؟
پارلمان کی اصلیت
سنو وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف https://t.co/kzNa0xOfUH
— Karim Kakar (@Karimkakar_) October 25, 2022
، جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے برملا اعتراف کرتے ہوئے اپنی بے بسی کا اظہار کردیا ان کا کہنا تھا کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکتے ، علی وزیر کو رہا نہیں کر واسکتے !جائیں تو جائیں کدھر ؟جی بالکل ہم بے اختیار ہیں-