میانمار میں مسلمانوں پر بے انتہا ظلم توڑنے والی فوج نے اب اپنے ہم مزہب لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا – اتوار کی رات کاچن انڈیپنڈنس آرگنائزیشن کے قیام کا جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے سیکڑوں لوگوں پر بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 80 سے بڑھ گئی ہے – فروری 2021 میں میانمار کی فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے یہ بدترین فضائی حملہ دکھائی دیتا ہے – انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکمران جرنیلوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار فوج کے فضائی حملے میں 80 افراد ہلاک https://t.co/OO4VKkRbW1
— Jehan Pakistan (@PakistanJehan) October 25, 2022
دی ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 80 کے قریب افراد اس فضائی حملے میں ہلاک اور تقریباً 100 کے قریب شرکاء زخمی ہوئے۔
میانمار میں فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، آنگ سان سوچی گرفتار https://t.co/wEXeRLNP7f pic.twitter.com/nK7ytuTd3y
— Dunya News (@DunyaNews) February 1, 2021
ابتدائی رپورٹس میں مرنے والوں کی تعداد 60 کے لگ بھگ تھی جس میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے ، لیکن کاچن انڈیپنڈنس آرمی کے حکام کے قریبی ذرائع نے بتایا کہاب تک 80 افراد کی موت ہوئی ہے۔بہت سے لوگ شدید زخمی ہیں اس لیے مزید اموات کا خدشہ ہے