کل کا دن سارے پاکستانیوں کے لیے تکلیف ک باعث رہا کیونکہ صبح اٹھتے ہی ہر پاکستانی کو ارشد شریف کی شہادت کی المناک موت کی خبر ملی اس کے بعد اس کی دیار غیر میں پولیس کے ہاتھوں موت نے پاکستانیوں کو اور دکھی کیا -مگر آج مریم نواز نے ارشد شریف کی میت واپسی کے حوالے سے جو شرمناک بیان دیا اس پر پوری قوم اور صدمے سے دوچار ہوئی -مریم نواز نے ارشد شریف کے تابوت کے ساتھ لکھا کہ جب نواز شریف کی والدہ کو جہاز کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا تھا تو ارشد شریف نے اس کا مزاق بنایا تھا اور آج مقافات عمل ہوگیا اس پر ارشد شریف کی اہلیہ کے ضبط کابندھن ٹوٹ گیا اور انھوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ .. ” مریم شرم کر اللہ سے ڈر ” ..
ایک طرف قوم ارشد شریف کی شہادت پر غمزدہ تو دوسری جانب مریم نواز نے بے حسی، بغض، عناد، اور سفاکیت کی انتہاء کر دی
#ArshadSharifShaheed pic.twitter.com/rjgqtHMwpc
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2022
مریم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ� انہیں یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرنا اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔مریم نوازکی جانب سے اس ردعمل پرسوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کم ازکم ایسے موقع پرسیاست سے گریز کرنا چاہیے۔بیشتر نے اپنے تبصروں میں مریم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بول نیوز والوں نے اس کے جواب میں ارشد شریف کا وہ ٹویٹ نشر کیا جس میں ارشد شریف نے کلثوم نواز کے لیے صحتیابی کا ٹویٹ کیا تھا اور ان کے صلاحیتوں پر جی کھول کر تعریف کی تھی –