ج نے بھئی
جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیاہے ۔ خط میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے ، اور خط میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بعض صحافی مفروضوں کی بنیاد پر خبریں شائع کررہے ہیں جس سے پاکستان کی عوام میں بے چینی پھیلی ہے اس لیے شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں یا فیک نیوز چلانے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان صحافیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے-
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا، انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا، خط میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست#DunyaUpdates #DunyaVideos #ArshadSharif pic.twitter.com/Uwy5ByEb9A
— Dunya News (@DunyaNews) October 25, 2022
۔کینیا کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کو ایک گاڑی کی اطلاع دی گئی تھی جس کا حلیہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتا تھا ، اس گاڑی میں بچے کو اغواءکیا گیا ، ارشد شریف کی گاڑی روڈ بلاک کے قریب پہنچی تو اسے رکنے اور شناخت کرانے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس کی بنیا دپر پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کے دوران ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
اینکر پرسن ارشد شریف قتل کے معاملے پر پاک فوج کا حکومتِ پاکستان کو خط۔۔۔ جی ایچ کیو نے کینین پولیس کے ہاتھوں سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کر دی۔#ArshadSharif #sunotv pic.twitter.com/u9z54TD1v3
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) October 25, 2022
تاہم اس پر کینیا کے صحافیوں نے تحفظات کا اۃطار کیا تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ پولیس جو بات کہ رہی ہے واقعات اس کی نفی کررہے ہیں جس پر پاکستان میں بھی عوام کے ذہنوں میں سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں اور پوری قوم اس قتل کی وجہ جاننا چاہتی ہے -اور افواج پاکستان کا اس کی انکوائری کا مطالبہ بلاشبہ ایک بہت اچھا قدم ہے اس سے ارشد کےکھی اور غمگین اہل خانہ کو کسی قدر اطمنان نصیب ہوگا کہ ریاست ان کے بیٹے کو وہ عزت اور وقار دے رہی ہے جس کے وہ حقدار تھے -آج ان کی میت رات 1 بجے پاکستان پہنچے گی اور جمعرات کے روز ان کی تدفین کی جائے گی –