الیکشن کمیشن نے 3 روز کے بعد عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ جاری کیا تو اس میں ایک بہت بڑی غلطی سامنے آگئی –
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے ،فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروںں ممبران کے دستخط ہیں ،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ متفقہ ہے ۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں غلطی- الیکشن کمیشن نے عمران خان کا حلقہ غلط لکھ دیا- ECP کو بھلا کیا پتا کہ NA5 اور NA95 میں کیا فرق ہوتا ہے- pic.twitter.com/nzbS7a90lE
— PTI (@PTIofficial) October 24, 2022
ایک نجی ٹی وی نے اس ضبر کے حوالے سے ایک خبر جاری ہے ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں غلطی سامنے آگئی ، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 کی جگہ این اے 5 لکھ دیا۔اگر یہ خبر درست ہوئی تو پی ٹی آئی کو ایک پلس پوائنٹ ملے گا اور عدلیہ کو اس فیصلے کے خلاف کوئی سٹے آرڈر جاری کرنے میں آسانی ہوگی – اور الیکشن کمیشن کو اسے ٍڈیفینڈ کرنا مشکل ہوجائے گا –