عماد وسیم ٹی ٹونٹی جو آل راؤنڈر کی لسٹ میں ہمیشہ ٹاپ 10 میں رہے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بہت دلبرداشتہ ہیں ابھی ان کی ٹیم نے کیریبین لیگ میں بھی فتح حاصل کی تھی جس کے سیمی فائنل میں عماد وسیم نے اہم رول ادا کیا تھا
بابر اعظم کی صرف شکل ہی معصوم ہے: عماد وسیم https://t.co/PDM9FvKoWX
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 22, 2022
کرکٹ پروگرام میں شرکت کے دوران عماد وسیم کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا اور وہ اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے -عماد وسیم نے کہا کہ میرے ساتھ سلیکشن معاملے میں زیادتی کی گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف شکل سے ہی معصوم ہیں، آل راؤنڈر نے اپنی شریک حیات کے بارے میں بتایا کہ وہ مجھ پر شک نہیں کرتی
ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔ عماد وسیم pic.twitter.com/h9AT839Ulm
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) October 22, 2022
ٹی ٹونٹی کے حوالے سے ہونے والے ٹی وی پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے علاوہ عاقب جاوید نے بھی شرکت کی -عماد وسیم کی بات پر مہمان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرو ر شامل کرتا۔