لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بات جمہوریت کی کرتےاورسوچ ڈکٹیٹرکی رکھتے ہیں، پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلا ہے جس پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں،گرے لسٹ سے نکلنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میری کامیابی نہیں قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے، انھوں نے سپہ سالار قمر
توشہ خانہ میں عمران نیازی سرٹیفائیڈ خائن، چور اور جھوٹا ثابت ہوگیا ہے یہ خوشی کا نہیں بالکہ لمحہ فکریہ ہے یہ مقام عبرت ہے کہ جو شخص کئی برس سے دن رات سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج خود چور ڈاکو ثابت ہوگیا
وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/vx002jLMcm
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) October 22, 2022
جاوید باجوہ کی بھی تعریف کی جنھوں نے خاموشی مگر سمجھداری کے ساتھ کردار ادا کیا اور ان کےحالیہ دورہ امریکہ نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بدعنوانی کےکیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ، عمران نیازی نے تحفے نکال کر ان کو دبئی میں بیچ ڈالا، انھوں نے الزام لگایا کہ آپ نے بھینسیں بیچ کر 23 لاکھ روپے قومی خزانے میں ڈالے مگر دوسری جانب کروڑوں کے تحائف بیچ کر
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سےپاکستان کا نام نکلنے پراظہار تشکر اور قوم کو مبارکباد:معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، شہباز شریف@CMShehbaz pic.twitter.com/2I1a2pdP9L
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 21, 2022
پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، اگر آپ یہ پیسہ قومی خزانے میں جمع کراتے تو قوم اور میں آپ کو سیلوٹ کرتے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان نے بیرون ملک سے ملنے والے تحفےبیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالے لیے، ایک تحفہ دبئی میں بیچا گھڑی کی قیمت 14 سے 15 کروڑ روپے کی تھی ۔