پہلے پاکستان جونیئر لیگ کا فائنل بہاول پور رائلز اور گوادر شارکس کے درمیان لاہور کے قزافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا اور پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا یہ ٹائٹل بہاولپور رائلز نے اپنے نام کرلیا ہے ، رائلز نے گوادر شارکس کو 86 رنز کے بڑے مارجن سے مات دے ٹرافی اپنے نام کی ۔
پاکستان جونئیر لیگ میں بہاولپور رائلز کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا،، جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے دیے گئے۔۔ – https://t.co/VgeyU9XEHh pic.twitter.com/GNIECRXskU
— SportslinkPK (@sportslinkpk92) October 22, 2022
لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں گوادر شارکس نے ٹاس جیت کر بہاولپور رائلز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بہاولپور رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف اپنے مخالفین کو دیا ،بہاول پور رائلز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر شاہ ویزعرفان نے ابتدا میں شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا سکور تیزی سے بڑھایاوہ 79 رنز کی اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے، باسط علی نے 35 رنز بنائے، ،طیب عارف نے 56 رنز بنائے جبکہ خروٹے 47رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہےگوادر شارکس کی جانب سے کپتان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کیریز پر نہ ٹک سکا –
پاکستان جونیئر لیگ: مردان کو شکست، بہاولپور کا گوادر کیساتھ فیصلہ کن معرکہ #Next11 #PJLI #BRvMW #pcb #cricket https://t.co/sVBsWWoaem pic.twitter.com/ETaIRU1yiT
— Dunya News (@DunyaNews) October 20, 2022
شامل حسین نے67 رنز بنائے ان کے آؤٹ ہوتے ہی ،گوادر شارکس کی پوری ٹیم16 ویں اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں بہاولپور نے 86 رنز سے کامیابی حاصلکرکے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان جونیئر لیگ: گوادر شارکس نے مردان واریئرز کو آؤٹ کلاس کر دیا #cricket #MWvGS | #Next11 | #PJL https://t.co/myRAa8HwwO pic.twitter.com/1Ll1WmTDzY
— Dunya News (@DunyaNews) October 16, 2022