تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جن کی چند آڈیو لیکس ہوئیں تھیں جب وہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے یہ آڈیو لیکس کرنا بالکل غیر قانونی کام تھا اس پر عمران خان نے پہلے اپنے عوامی جلسوں میں لوگوں سے اس پر بات کی اور اب نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. جے آئی ٹی بنانے کی استدعاhttps://t.co/7KyUWfvKmk pic.twitter.com/5DhzWidwJ8
— Online Indus (@onlineindus) October 20, 2022
عمران خان نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعاکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو لیکس کھلی سیکیوریٹی بریچ کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے ہمارے نظام پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھیں گی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ، آڈیو لیکس کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کردی ۔
عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا#Rozenews #PTIofficial #ImranKhanPTI #PAKvsIND #عمران_ریاض_کوسیکیورٹی_دیں #Rupee #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #Rawalpindi #dollars pic.twitter.com/GJR35cnlkP
— Roze News (@rozetvpk) October 20, 2022
تاکہ آنے والے وقتوں میں کوئی بھی ادارہ یا شخص اس طرح کی حرکت کی جرات نہ کرے اب دیکھتے ہیں اعلیٰ عدلیہ اس کیس کو کس طرح ہینڈل کرتی ہے اور اس بارے میں کیا فیصلہ دیتی ہے؟ –