برطانیہ میں معیشت سنبھالنے کا وعدہ کرکے بورس جانسن کی جگہ حکومت سنبھالنے والی خاتون وزیراعظم لز ٹرس صرف 45 روز وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں -برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی بغاوت کے بعد استعفی دے دیا. استعفی کے بعد وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت کیلئے عہدے پر رہنے والی وزیر اعظم بن گئیں. .
برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان#GeoNews pic.twitter.com/i9Tft9n7Rw
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 20, 2022
ڈاؤننگ سٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے لز ٹرس نے برطانوی قوم کو بتایا کہ وہ ٹوری ایم پیز کی جانب سے کھلی بغاوت کے بعد کسی طور بھی کام کرنے کے قابل نہیں رہیں اسلیے وہ اپنے اس عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔ لزٹرس نے کہا کہ ایک ہفتے تک برطانیہ کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا، جب تک نیا وزیر اعظم عہدہ نہیں سنبھالتا تب تک وہ عہدے پر خدمات سر انجام دیتی رہیں گی.