نشے کے عادی شخص سے شادی سے انکار مصری لڑکی کی جان لے گیا – اطلاعات کے مطابق مصر کے علاقے پورٹ سعید کی رہائشی 20 سالہ خلودالسیّد فاروق درویش کو اس کے سابق منگیتر اس کے گھر پر ہی صرف اس وجہ سے ماردیا گیا کیونکہ اس نے اس کے ساتھ زندگی گزارنے سے انکار کردیا تھا قتل کیا گیا، قاتل کی شناخت ایم ایس ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے خلودالسیّد فاروق درویش کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
مصر کے شمال مشرقی شہر پورٹ سعید میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو سرعام تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ اس واقعے پر پورے ملک میں غم غصہ ہے۔ #UrduNewshttps://t.co/b12IEZCNUp
— Urdu News (@UrduNewsJed) October 17, 2022
مصری میڈیا کے مطابق خلود کا سابق منگیتر منشیات کی لت میں مبتلا تھا اور منگنی ٹوٹنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ ایم ایس ظاہر نے خلود کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانی جس پر ایم ایس خلود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور جب اس نے اس نشئی کی بات نہ مانی تو اس ن بدبخت نے یہ انتہائی قدم اٹھاکر بے گناہ اور مّصوم لڑکی کی زندگی کاچراغ گل کردیا ۔