بھارتی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت 24 سال بعد گاندھی، نہرو خاندان سے باہر منتقل ہوگئی۔ صدارت کیلئے ہونے والے انتخاب میں ارجن کھڑگے نے ششی تھرور کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی -اسطرح 24 سال کے بعد بھارتی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت نہرو خاندان سے باہر منتقل ہوگئی۔
پیر کے روز ہونے والے صدارت کے انتخاب کے لیے سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے ووٹ ڈالے۔ ۔ ارجن کھڑگے نے 9385 میں سے 7897 ووٹ لیے اور کانگریس کے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے سینئر رہنما ششی تھرور کو 1500 ووٹوں سے شکست دی شکست دی
بھارت کی بانی جماعت کانگریس کے نئے صدر کے طور پر ملک ارجن کھڑگے کا انتخاب کرلیا گیا اور ایسا 24 سال بعد ہورہا کہ ملک ارجن کانگریس کے پہلے ایسے صدر بن گئے ہیں جن کا تعلق گاندھی خاندان سے نہیں ہے۔ کیا پاکستان میں بھی کبھی ایسا ہوگا؟ pic.twitter.com/JLWDmY6uHI
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) October 19, 2022
2019 کے عام انتخابات میں کانگریس کو نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد راہول گاندھی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ان پر گزشتہ تین سالوں سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کیلئے شدید دباؤ رہا لیکن انہوں نے پارٹی کی بدترین حالت کے سبب یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ راہول گاندھی کے انکار کی وجہ سے طویل عرصے تک کانگریس کی صدارت کیلئے امیدوار ہی سامنے نہیں آرہے تھے اور کوئی بھی الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہا تھا –