موٹر بائیک پر ون ویلنگ کرکے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر شاہ نواز کو چند روز قبل جان سے مار دیا گیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شاہنواز کے قاتل جہانزیب عرف شاپر کو کوٹ عبدالمالک سے گرفتار کر لیا – شاپر نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم شاہنواز ہمیں اپنے ساتھ ون ویلنگ کرنے نہیں دیتا تھا اس کا 8 سے 10 لڑکوں کاایک گینگ تھا -اس کے گینگ میں صرف پٹھان لڑکے تھے اور وہ کسی کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے پر آمادہ نہیں تھے اور جب سڑک پر آجاتے تھے تو کسی کو بھی وہیلنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے
ون ویلر کے قتل میں ملوث ملزم جہانزیب عرف شاپر گرفتار#baaghitv #pakistan #lahore #crime @OfficialDPRPP @ccpolahore https://t.co/I2at0YBXpY
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 17, 2022
https://twitter.com/DrNafeesBhutta1/status/1581352279365459969
جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل شاہنواز ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہو ا تھا اور وہ بدمعاش بن چکا تھا ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ہماری لڑائی ہوئی تو اس نے مجھ پر حملہ کرکے میرا سر پھاڑ دیا تھا اور میرا ہاتھ توڑ دیا تھا
مجھے اس سے اتنا خوف محسوس ہونا شروع ہو گیا کہ مجھے یہ انتہائی قدم اٹھا نا پڑا