کل پاکستان کے 3 صوبوں میں 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں 8 سیٹیں تحریک انصاف نے دوبارہ جیت لیں خان نے 6 نشستوں پر الیکشن جیت کر عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا جبکہ 2 پر پیپلز پارٹی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی جس پر نون لیگ کے قائد میں نواز شریف شدید برہم ہوئے اور انھون نے اپنی جماعت کی خوب کلاس لی اس سشکست پر نواز لیگ کے ایم این اے محسن نشاہواز رانجھا نے تو مریم حمزہ اور شہباز شریف پر بھی عدم اعتماد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ جب تک نواز شریف اپنی پارٹی کی قیادت نہیں سنبھالتے مسلم لیگ ن کا کوئی بھی سیاسی مستقبل نہیں وہ سب الیکشن ایسے ہی ہاریں گے
ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو شکست،نواز شریف پارٹی قیادت پر برہمhttps://t.co/sNjM4TFhCV pic.twitter.com/FboSd4WJox
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) October 17, 2022
کل کے الیکشن رزلٹ حکومتی ارکان کے لیے حیران کن تھے کیونکہ یہ وہ تمام سیٹیں تھیں جن پر پی ٹی آئی 2018 کے الیکشن میں بہت کم مارجن سے جیتی تھی ان کا خیال تھا کہ اگر ہم مل کر تحریک انصاف کا مقابلہ کریں گے تو باآسانی یہ سیٹیں جیت جائیں گے مگر نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلا اور اس بار خان کی جیت کا مارجن بہت بڑھ گیا ہے اس پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پر برہم ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں، انھوں نے مسلم لیگی وزرااور عہدیداروں کو سخت تنبیہ کی ہے۔
ن لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست، نواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے، پارٹی کی اعلٰی قیادت کو اہم حکم جاری کر دیا – https://t.co/p3zPL4T5FC
— Pakistan News International (@PNIDigital) October 17, 2022
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف نے اعلیٰ قیادت سے انتخابات میں شکست کی رپورٹ طلب کرلی ،قیادت کی جانب سے پارٹی قائد کو شکست کی ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی ،ذرائع کاکہناہے کہ مہنگائی میں اضافہ، بجلی کے بل اورقیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ۔مگراس کی بڑی وجہ خود نواز شریف کا بیرون ملک جاکر واپس نہ آنا بھی ان کے سپورٹروں کو ایک آنکھ نہ بھایا جبکہ عمران خان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پورے ملک کے دورے بھی کررہے ہیں اور عوام میں گھل مل بھی رہے ہیں جو ان کے کارکنوں کا جوش اورخون گرما رہا ہے اور وہ سارا دن الیکشن کے روز پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے اور ڈلوانے میں صرف کرتے ہیں –