پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے اور وہاں ان کی ملاقات ہوٹل میں آئے ہوئے لوگوں سے ہونا معمول کی بات ہے مگر بعض لمحات ایسے ہوتے ہیں جو میڈیا کی توجہ گھیر لیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب ایک انگریز لڑکی نے شادب سے شادی کی خواہش کا اظہار کرد یا – نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب کی کچھ مداحوں کے ہمراہ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آل راؤنڈر نے اپنا ٹراؤزر ایک خاتون مداح کو بطور تحفہ دیا۔اس کے علاوہ کچھ فینز کو شاداب نے آٹوگرافز بھی دیے اور کچھ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
https://twitter.com/s_dil2/status/1580993139388841985
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سوال پر کیوی شہری نے یہ بھی کہا کہ ”میں نے شاداب کو شادی کی پیشکش کی ہے اور انہیں یہ بھی بتایا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں لیکن انہوں نے جواب میں کچھ نہیں کہا، وہ بہت شرمیلے ہیں لیکن میں نہیں ہوں ۔
لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں لڑکی نے صرف مزاق میں ایسی بات کی تھی اور اب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا آگئی ہے –