پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ وہ کس بنیاد پر اس بارے میں ان نتائج پر پہنچے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا تھا کہ پاکستان دنیا کی “خطرناک ترین قوموں میں سے ایک” ہو سکتا ہے اور اس کے پاس بغیر کسی ہم آہنگی کے جوہری ہتھیار ہیں۔
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
پی ٹی آئی کے سربراہ نے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں جو بائیڈن کے تبصرے کا جواب دینے کے لیے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر سے دو سوال پوچھے۔
وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بائیڈن کا بیان حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور خود کو این آر او دینے کے ساتھ یہ حکومت ہماری قومی سلامتی سے مکمل طور پر سمجھوتہ کر سکتی ہے۔