پاکستان مین سیساسی درجہ حررت عروج پر ہے ہر روز عجیب و غریب قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت عمران خان کا ستارہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جو حکومت کے لیے سخت پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے
مگر دوسری جانب عمران کان کے اپنے قریبی ساتھی بھی ان ہی کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں پہلے پنجاب کے وزیر صنعت نے ذاتی مصروفیات کا کہ کر وزارت چھوڑ دی اور اب پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا pic.twitter.com/agifq7ueK3
— ROSHAN PAKISTAN PML.N FAMILY Dr.Mahboob Ahmad khan (@RoshanPakPMLN) October 12, 2022
مگر کہا جارہا ہے کہ ہاشم ڈوگر کے بیانات اور رویے سے عمران خان خوش نہیں تھے معروف صحافی حامد میر کے مطابق پی ٹی آئی والوں کو یہ شک تھا کہ وزیر داخلہ جو ریٹائرڈ کرنل بھی ہیں اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں
ان کی موجودگی میں 1100 کنٹینرز کا اسلام آباد پہنچ جانا بھی ان کی نیک نیتی پر سوال اٹھا رہاتھا –
عمران خان ہاشم ڈوگر سے خوش نہیں تھے، خود استعفیٰ لیا: حامد میر کا دعویٰ (ان ٹائم نیوز ٹی وی)in time news tv pic.twitter.com/LuXkZsb7iC
— In Time News Tv (@intimenewstvpk) October 12, 2022
اور سب سے بڑھ کر ان کا یہ بیان کہ لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کسی قسم کی سپورٹ احتجاج کرنے والوں کو نہیں دے گی یہ وہ بیانات تھے جس کی وجہ سے مبینہ طور پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا
اب ان کی جگہ میاں اسلم بلال کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جو یقینا بہت سمجھدار سیاست دان ہیں ان کو وزیر داخلہ کا عہدہ ملتا ہے تو یہ اچھا فیصلہ ہو ااور پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں بھی اس کا فائدہ ہوگا –