پاکستان اور نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں – آج کے ہونے والے میچ میں نیوزی نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 48 رنز سے ہرا دیا بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے تین میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے
کرائسٹ چرچ کے تین قومی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ جمعرات کو پاکستان بنگلہ دیش میچ رسمی کارروائی ہوگا۔جمعے کو پاکستان نیوزی لینڈ کافائنل ہوگا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو تیاری کاآخری موقع ہوگا پھر آسٹریلیا میں مشن ایمپوسیبل شروع ! pic.twitter.com/pKTs7eBVaD
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) October 12, 2022
ٹورنامنٹ کا فائنل 13اکتوبر بروز جمعہ 6 بجے کھیلا جائے گا – پاکستان نے پہلے میچ میں کپتان کی شاندار اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا اور نیوزی لینڈ نے 130 رنز اک ہدف ایک وکٹ پر پورا کرکے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا تھا اس میچ میں پاکستان کی ٹیم کوئی چھکا بھی نہی لگا سکی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ اتھا -پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 13 اکتوبر کو 6 بجے کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیمیں اگلے ہی روز ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی اڑان بھریں گی جہاں 16 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے