موجودہ حکومت کا نواز شریف اور مریم نواز کی بات مان کر فوری الیکشن میں نہ جانے کا فیصلہ دھیرے دھیرے ن لیگ کا ووٹ بینک نگل رہاہے -اپریل سے لے کر ابتک درجنوں اہم لیڈران حکومت ہوتے ہوئے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جارہے ہیں -مفتاح کے مشکل فیصلے اب نون لیگ کے لیے درد سر بنتے جارہے ہیں اور اب بڑے اور اہم ترین شہروں سے پارانے مسلم لیگی کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے اس کشتی میں مزید سوراخ ہونا شروع ہوگئے ہیں اب فیصل آباد جو راناثناللہ اور عابد شیرعلی کاشہر تھا اور مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا مہنگائی کے باعث وہاں کے لوگوں کا مزاج بھی بدلنا شروع ہوگیا ہے اس کی تازہ تر مثال یہ ہے کہ معروف تاجر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا
رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھی، فیصل آباد صرافہ مارکیٹ کے صدر رانا شوکت تحریک انصاف میں شامل pic.twitter.com/L0MMI0kmSH
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 10, 2022
ثناء اللہ کے قریبی ساتھی اور فیصل آباد صرافہ مارکیٹ کے صدر رانا شوکت دیگر فیملی ممبران سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔ عمران خان نے روایتی انداز میں رانا شوکت کے گلے میں پارٹی پرچم ڈال کر تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا ۔
یہ کون صاحب ہیں،کہاں رہتے ہیں، فیصل آباد کے کسی حلقے سے کبھیMPA، MNA چئیرمین یا کونسلر ہی منتخب ہوئے ہوں تو لازمی بتائے کوئی تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے ہماری پارٹی کو کتنا بڑا نقصان ہوا یہ مسلم لیگ ن کے عدنہ سے کارکن سخاوت سے کٸی بار یونین کونسل کا الیکشن ہار چکا ہےاس کا نام رانا شوکت pic.twitter.com/a4IubqygpO
— محمد عباس اشرف ملک (@mabbasfsd) October 11, 2022
این اے 108 کے الیکشن میں ن لیگ کو یہ بہت بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ اس کے بعد بہت سے مزید لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے ، ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 107 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے والے رانا شوکت نے سابق وزیرمملکت انفارمیشن فرخ حبیب، ایم این اے فیض اللہ کموکا، ایم این اے شیخ خرم شہزاد، ایم پی اے شکیل شاہد و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔