پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں 3 روز قبل دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا تھا- جب ایک شخص نے ایک ساتھ 8 افراد کی جان لے لی تھی- ملزم نے شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
شیخوپورہ، 8 افراد کے قتل کا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے https://t.co/QRivaDTlkH
— Al Jareeda (@jareeda_al) October 10, 2022
، ملزم کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین غفلت پر تھانہ نارنگ منڈی کے 5 اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔�ملزم نے 2 روز قبل بھی 3 افراد کو زخمی کیا تھا اگر ایس ایچ او اس وقت اس کو گرفتار کرلیتا تو شہر اس سانحہ سے بچ جاتا اسی لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے