راناثناللہ ایک طرف تو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے پوری طرح جارحانہ موڈ میں ہیں دوسری جانب ان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ان کو اینٹی کرپشن والے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے ماررہے ہیں پی ٹی آئی بھی ان کے تعاقب میں ہے -اسی لیے آج ایک بار پھر ان کی عدالت میں سماعت ہوئے جس میں جج نے واضح حکم جاری کردیا کہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے -اس سلسلے میں راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو حکم دیا کہ دوبارہ اسلام آباد جائیں اور ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں ۔
عدالت نے رانا ثناللہ کی گرفتاری کیلئے پھر ٹیم روانہ کردی https://t.co/WlRM5vFkRB
— GCN News (@GCNcNewspk) October 10, 2022
تاہم راناصاحب کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے کہا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اچانک سے کیسے اشتہاری قرار دے دیں ؟، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ گرفتاری کے دوبارہ وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٹیم دوبارہ اسلام آباد جائے اور وزیر داخلہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر ے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار اسلام آباد پولیس عدالت کے اس فیصلے کو کیسے ہینڈل کرتی ہے
عدالت کا ایک بار پھر وزیر داخلہ رانا ثناللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم @RanaSanaullahPK #BaaghiTV #Islamabad #Pakistan https://t.co/IRuKqo6j9m
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 10, 2022