پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کی تیاری شروع کردی جس کے لیے راستے اور سڑکیں بند کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہےاس مقصد کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز فیض آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔کنٹینرز فیض آباد پل کے نیچے رکھے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت آنے والی سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تاریخ کے بارے میں کسی سے بات نہیں کریں گے بلکہ اچانک لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے ۔
عمران خان نے آج لانگ کے حوالے سے پنجاب سے بھی حلف لے لیا pic.twitter.com/whvcCEzgbz
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) October 5, 2022
اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے لانگ مارچ کے منصوبے کو خفیہ رکھا ہے اور اس کی تفصیلات صرف قریبی لوگوں کو معلوم ہیں۔نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ لوگوں کا ” ایک سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حالیہ آڈیو لیکس اور فون کالز کی “ٹیپنگ” کے پیش نظر انھوں نے اس لانگ مارچ کو خفیہ رکھنے کا پروگرام بنایا ہے اس مقصد کے لیے انھوں نے ہر ایم این اے اور ایم پی اے سے کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ مارچ کے لیے آئیں گے ۔
اسلام آباد تحریک انصاف تنظیم کو کامیاب حلف برداری تقریب کی مبارک باد، جس میں تقریباً 5,000 تنطیمی عہدے داروں نے عمران خان کی موجودگی میں حلف اٹھایا #کپتان_قدم_بڑھاؤ_قوم_تمھارے_ساتھ_ہے pic.twitter.com/YwWUDf91Ii
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا، مارچ شروع ہونے سے قبل پارٹی کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ خان نے اپنے جواننوں سے حلف بھی لینا شوروع کردیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عمران خان کی اجازت کے بنا کوئی شخص کسی قسم کا کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھائے گا اور پاکستان کے آئین کی پاسداری کی جائے گی اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے ملکی استحکام پر آنچ آئے ۔