کراچی: مرحومہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے جمعرات کو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔
بختاور نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خوشخبری کا اعلان کیا۔
5.10.22 @mahmoodchoudhry 💛 pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022
انہوں نے لکھا کہ “ہم اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔
ٹویٹ میں بختاوت نے اپنے دوسرے بچے کی تاریخ پیدائش 5.10.2022 بتائی۔ بختاور کا بڑا بیٹا 10 اکتوبر کو ایک سال کا ہو جائے گا۔
بختاور بھٹو کی نومبر 2020 میں محمود چودھری سے منگنی ہوئی جبکہ نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوا۔ انہوں نے 10 اکتوبر 2021 کو اپنے بیٹے میر حکیم محمود چودھری کو جنم دیا۔
بختاور بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور دو مرتبہ کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی ہیں۔