پاکستان میں 2022 میں جرائم میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے مگر اس میں سب سے زیادہ خوفناک معصوم بچوں کا اغوا ہے اور اس سے بھی خوفناک بات یہ کہ اس بار اغواکار صرف امیروں کے بچے ہی تاوان کے لیے اغوانہیں کررہے بلکہ کئی چھوٹے شہروں سے بھی غریب گھرانوں کے بچوں کو غائب ککردیا گیا
بول نیوز کے مطابق ملک میں اس سال 900 سے زائید بچے یا اغوا کیے گئے یا وہ گمشدہ ہیں پولیس کے مطابق ان بچوں کی تعداع 600 کے قریب ہے جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے بچے ایسے ہیں جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے گھر چھوڑ گئے یا اپنے رشتے داروں کے پاس چلے گئے ہیں کیونکہ پولیس نے کئی بچوں کو بازیاب کیا توان بچوں کا یہی کہنا تھا کہ انہیں کسی نے اٹھایا نہیں تھا بلکہ وہ گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی مرضی سے دوسرے شہر چلے گئے تھے
https://twitter.com/MyYwt/status/1577582052790222848
پنجاب پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو جھوٹ اور جعلی قرار دے دیا۔
ڈیلی بچے اغوا ہو رہے ہیں۔۔اور پنجاب پولیس پروپیگںڈا پروپیگنڈا کھیل رہی ہے۔۔۔
ہم احتیاط کر لیں گے۔۔مگر بو اغوا ہو گئے ہیں۔۔ان کا کیا۔۔اور اغواکاروں کو پکڑنا کس کا کام ہے۔۔۔۔کیوں نہ پھیلائیں یہ باتیں۔۔تاکہ سب کیئر کریں اپنے بچوں کی۔۔۔تم لوگوں نے حصہ لیکر الگ ہو جانا۔۔۔😡 https://t.co/xoy1ZwazQQ pic.twitter.com/9dTwYE3O4f
— DimpleGold🧕 (@GoldenHeart_PTi) September 28, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے لکھا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔لیکن اس بات سے انکار نہین کیا جاسکتا کہ ملک بھر مین جرائم پیشہ افراد نے شریف لوگوں کا گھر سے نکلنا دوبھر کردیا ہے اور ہر وقت لٹ جانے کا خوف ان کا سکون چھین رہا ہے