پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے سفر کرکے کرائسٹ چرچ پہنچی ہے ، ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی قومی سکواڈ میں شامل ہیں – یہ میچز پاکستان بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے ، سہ ملکی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو
سہ ملکی پاکستان؛ نیوزی لینڈ،اور بنگلہ دیش کی کرکٹ سیریز شیڈول 🏏🇵🇰❤ pic.twitter.com/bTciRJ2zy0
— Aamir Iqbal💉🕯 (@Aamir_Iqbal_007) October 3, 2022
گا،سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان ٹیم 15 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا ہے ۔
فخر زمان نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے باہرhttps://t.co/R6bPvHcUSf pic.twitter.com/b5nDuwClPp
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) September 28, 2022
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔