تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے جبکہ میرٹ کا نہ ہونا بھی اس کی ایک وجہ ہے- یاد رہے کہ پاکستان نے ایشیاکپ کے فائنل میں بہت مایوس کن پرفارمنس دی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف مڈل ارڈر بیٹنگ بری طرح ایکسپوز ہوئی تھی اور کھلاڑیوں پر پرچی پرچی کے نعرے بھی لگائے گئے تھے اسی لیے صادق سنجرانی نے فیصل جاوید کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
https://twitter.com/IAmAhmadMangana/status/1576944829128265728
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔