مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ان کے ان تلخ جملوں کو ان کی پارٹی کے لوگ بہت انجوائے کرتے ہیں اور ان پر خوب تبصرے بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات میمز بھی بنتی ہیں -مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز �آج عمران خان کی اسلام آباد عدالت میں توہین عدالت کیس کے فیصلے پر سخت برہم اور ناشاد نظر آئیں جس کا اظہار اانھوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کیا -مریم نواز کا کہنا تھا کہ عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے اور درگزر ہوا ہے۔
مریم نواز کی ٹویٹ پڑھتے ہوئے نیوز اینکر نے "انشاءاللہ" بھی پورا زور دیکر پڑھا 🤣🤣🤣🤣 pic.twitter.com/q0jsqVyTxi
— Saqib Raja (@SaqibAhmedRaja) October 3, 2022
عدالت سے پاسپورٹ ملنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف کی وجہ سے ہی فتنہ خان نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔
میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا، مریم نواز ٹویٹ #PNNNews #BreakingNews #MaryamNawaz pic.twitter.com/9QVitiVpgM
— PNN News (@pnnnewspk) October 3, 2022
اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ” مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی۔ اللہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللہ ربّ العزت کے کام ہیں”۔