بلوچستان: بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری ملیریا کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پانچ سیلاب زدہ اضلاع بشمول صحبت پور، جعفرآباد، نصیر آباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں ملیریا کے 3131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Image Source: News Medical
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران بلوچستان کے مذکورہ اضلاع میں ملیریا کے 37 ہزار 224 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ صوبے میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری کا موجودہ مثبت تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کل 37,224 کیسز میں سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 6,237 ہے اور بلوچستان میں 31,223 کیسز پانچ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔
علیحدہ طور پر، ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 12 اضلاع کو ملیریا کے لیے ‘حساس’ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، بدین، میرپورخاص، قمبر، جیکب آباد، جامشورو، لاڑکانہ، شکارپور اور دادو مرالیا کی بیماری کے پھیلاؤ کے پیش نظر حساس ہیں۔