ٹی ٹونٹی کی دنیامیں ایک عرصہ تک ٹاپ 10 میں رہنے والے عماد وسیم کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے اور ان کو بابر الیون میں جگہ نہ ملنے کے بعد انھوں نے پریمئیر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ان کی بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم جمیکا تلاواز کو فائنل میں پہنچا دیا ہے
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بہترین کارکردگی سے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
عماد وسیم نے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن لیگ کے فائنل میں پہنچادیا https://t.co/BdYJRQwnS2 #pmln #karachinews #karachi #imrankhan #dailynews
— News Network (@NewsNetworkAll) September 30, 2022
کوالیفائر 2 میں گیانا ایمازون واریئر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر عماس وسیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، انہوں نے میچ میں 15 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔
اسی طرح باؤلنگ میں بھی عماد وسیم نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
عماد وسیم کی دھواں دھار بیٹنگ، جمیکا کی سی پی ایل کے فائنل میں انٹری #CPL #Imadwasim #Cricket https://t.co/tQtScelO3v pic.twitter.com/sR9axDhWw8
— Dunya News (@DunyaNews) September 30, 2022
عماد وسیم کی جاندار بیٹنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 226 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمازون واریئر 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا سکی اس طرح جمیکا تلاواز فائنل میں پہنچ گئی ۔