مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما اسحاق ڈار کے ستارے آجکل بلندی پر ہیں کچھ روز قبل وہ وطن واپس لوٹے تو انہین شاندار ہروٹوکول دیا گیا – اس کے بعد انہیں سینیٹر کا حلف لینے کی اجازت دے دی گئی اور پھر ان کو وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا گیا اور آج ان کو ایک عہدہ دیا گیا بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینٹ بھی مقرر کر دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سیبیٹر اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان مقرر, نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو اعظم نزیر تارڑ کی جگہ سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے pic.twitter.com/x9qVQqShlp
— Baadban.tv (@BaadbanTv) September 30, 2022
اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،اسحاق ڈار 5سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے .