دو روز قبل مریم اورنگ زیب کے ساتھ نہایت ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ انگلینڈ کی ایک شاپ میں کافی خریدنے پہنچیں تو پاستانی عوام نے انہین پہچان لیا اور ان پر کھل کر تنقید کی
پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی اور ان پر گالیوں کی بوچھاڑ کردی تھی اور پھر یہ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی بھی گئی اب اس پر مسلم لیگ نون کی جانب سے بھی شدید ردعمل آرہا ہے آج وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ برطانیہ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں نے ایک درخواست تیار کی ہے جو آج وزارت داخلہ میں جمع کرواؤں گا ان کا کہنا تھا کہ ہم ان افراد کو سزا دیں گے جنہوں نے مریم کو ہراساں کیا اور ان کے ویزے بھی منسوخ کردیں گے ۔
لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی مذمت، بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف درخواست دائر کریں گے، معاملے پر قانونی چارہ جوئی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا: عطا تارڑ#DunyaUpdates #DunyaVideos #MaryamAurangzeb pic.twitter.com/fV7PaOA3zq
— Dunya News (@DunyaNews) September 27, 2022
انہوں نے کہا کہ ویزے کے حصول کے لیے وزارت داخلہ ایک کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے تاکہ وہ کبھی پاکستان نہ آسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تو پھر آپ بھی گھر سےنہیں نکل سکیں گے، ایسے اقدامات ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسے پردیس میں ایک نہتی خاتون کو گھیر کر نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔