پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر عائید پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا بھرتیاں مختلف محکموں میں کی جائیں گی، اور گریڈ BPS-1 سے BPS-5 تک کے پروجیکٹس جبکہ اوپر BPS-5 سے متعلق مجموعی طور پر 30 ہزار بھرتیاں ذیلی کمیٹی کو غور کے لیے بھیجی جائیں گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
محترم سر مراد راس صاحب آپ وزیر تعلیم ہیں یہ آپ ہی کر سکتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو موقع دیا ہے براہ مہربانی 14ہزار خاندان کے اس مسئلہ کو حل کریں۔#RegulariseSSEsAEOs @DrMuradPTI https://t.co/txxZwFwRds
— ABDUL RAZZAQ(عبدل_رانا) (@AbdulRazzaq950) September 23, 2022
ٹویٹر پر، پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ 16،000 سے زائد معلمین کی خدمات حاصل کرنے کی سمری شروع کی گئی ہے، اس پر دستخط کیے گئے ہیں اور نوکریاں دینے کاعمل آگے بڑھایا گیا ہے۔مراد راس کا مزید کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں اپنے نوجوانوں کے لیے یہ مواقع پیدا کرنے کا موقع دیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے اشتہار دے گی۔
یہ اعلان مراد راس کے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 14,000 اساتذہ کو ریگولر کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔