پاکستان کی سیاست اپنے فائنل راؤند کی جانب بڑھ رہی ہے اب 2 میں سے ایک کام ہونا ہے کہ یا تو تحریک انساف اس ملک پر راج کرے گی جس کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے یا پھر پی ڈی ایم کا اتحاد عمران خان اور اس کی جماعت کا پتہ صاف کرکے اس پار ٹی کو ہمیشہ کے لیے سیاست سے آؤٹ کردے گ اب یہ نہیں ہوگا کہ یہ مل کر کام کرتے رہیں گے یا دونوں آپ کو اگلی پارلیمنٹ میں پھر سے لڑتے جھگڑتے نظر ائیں گے
کوہاٹ: رہنما پی ٹی آئی شہر یار آفریدی کے آبائی گھر کے باہر نامعلوم افراد کا گرنیڈ حملہ، ویڈیو@ShehryarAfridi1 #Kohat https://t.co/2awAQUB3K8
— Siasat.pk (@siasatpk) September 22, 2022
اسی لیے اب آنے والے دنوں میں آپ سیاسی مخالفین کے ایک دوسرے کے گھروں پر حملوں کی خبرین تواتر سے سنیں گے جس کا آغاز آج سے شروع ہو گیا ہے ابتدائی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، حملہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دیواروں ، گیٹ اور دروازوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔