پاکستان اور آذربائیجان نے آذربائیجان میں پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ساجد حسین طوری اور آذربائیجان کے وزیر محنت اور سماجی تحفظ ساحل بابائیف کے درمیان آن لائن ملاقات کے دوران کیا گیا۔

Pakistan, Azerbaijan express resolve to enhance bilateral cooperation

Image Source: Radio Pakistan

آذربائیجان کے وزیر نے کہا کہ ان کے ملک کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے اور وہ افرادی قوت کی برآمد کے شعبے میں پاکستان کے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
ساجد حسین طوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزدوروں کے روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔