مریم نواز کی آج پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی جس کے بعد عدالت سے باہر آکر انھوں نے میڈیا ٹاک کی انھوں نے اسٹیبلیشمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو جن کا لاڈلہ سمجھتے ہیں وہ صر ف اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں ۔
’اگر میں وہاں (چکوال جلسے میں) سامنے ہوتی تو عمران خان سے پوچھتی کہ آپ مسٹر X مسٹر Y کہتے ہیں۔ اگر آپ میں ان کا نام لینے کی ہمت نہیں ہے تو آپ قوم کو کیسے کہہ رہے ہیں انہیں للکارو، انہیں ڈراؤ انہیں دھمکاؤ۔‘
عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں پریس ٹاک pic.twitter.com/SzFuPcZw55
— Farhan Khan (@TheFarhanAKhan) September 20, 2022
اسلام آبا دہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ، وہ نان ایشو ہیں ، میں اسے پیچھے رکھ کر اصل مسائل پر توجہ دینا چاہتی ہوں مگر پھر انھوں نے خان کو ہی محو گفتگو بنا یا ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہروپئے کی منافقت کو بے نقاب کرنا بھی ضروری ہے ، میں عمران خان کی تقاریر کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی مگر جو انہوں نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے الفاظ کہے ، ایک طرف تو وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کےبت توڑ دو ، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جاؤ ، یہ تمہیں ڈرائیں تو تم انہیں ڈراؤ ، آپ خود ایکس وائی کہتے ہیں ، خود میں نام لینے کی ہمت نہیں تو قوم کو کیا سبق دے رہے ہیں ۔