پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکہ میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی بلاول نے یوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
بلاول نےاپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم، پاکستان میں سیلاب اور اس موسمیاتی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا،
بلاول بھٹو کی نیویارک میں ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال #Bilawalbhutto #Malala #US #UN https://t.co/TmydbPdzYU pic.twitter.com/0rlgOBsRGg
— Dunya News (@DunyaNews) September 20, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات کی اور اہم ملکی مسائل کی طرف عالمی دنیا کی توجہ مبزول کروائی ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ سمیت دوطرفہ شراکت داری اور کثیرالجہتی تعاون کے تمام شعبوں پر ایک جامع تبادلہ خیال کیا۔