مریم نواز کی آج پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی جس کے بعد عدالت سے باہر آکر انھوں نے میڈیا ٹاک کی انھوں نے اسٹیبلیشمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو جن کا لاڈلہ سمجھتے ہیں وہ صر ف اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں ۔

 

 

اسلام آبا دہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ، وہ نان ایشو ہیں ، میں اسے پیچھے رکھ کر اصل مسائل پر توجہ دینا چاہتی ہوں مگر پھر انھوں نے خان کو ہی محو گفتگو بنا یا ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہروپئے کی منافقت کو بے نقاب کرنا بھی ضروری ہے ، میں عمران خان کی تقاریر کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی مگر جو انہوں نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے الفاظ کہے ، ایک طرف تو وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کےبت توڑ دو ، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جاؤ ، یہ تمہیں ڈرائیں تو تم انہیں ڈراؤ ، آپ خود ایکس وائی کہتے ہیں ، خود میں نام لینے کی ہمت نہیں تو قوم کو کیا سبق دے رہے ہیں ۔